کوئٹہ (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ کوشک سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین سال قبل اغواء بابل غفور ولد عبدلغفور اور دس مہینے پہلے اغواء کیئے گئے احسان ولد رحیم بخش ، تین سال بعد پیر بخش بنگلزئی ولد محمد اسلم سکنہ مستونگ ، ایک سال بعد ناڑی خان بُگٹی سکنہ نصیر آباد ، سات مہینے پہلے قلات سے اغواء بلوچ طالب علم جمیل بلوچ سکنہ پنجگور ، پانچ سال بعد نوشکی گوربرات کے رہائشی عزیز احمد ولد شفیع محمد بازیاب ہوکر اپنے ، اپنے گھر پہنچ گئے ۔
واضع رہے مقبوضہ بلوچستان سے جبری اغوا کردہ بلوچوں کی تعداد ہزاروں میں ہے،جو کہ آج بھی اُنکی خاندان اپنے پیاروں کی بازیابی و انصاف کیلئے مختلف شہروں میں پریس کلب کے سامنے برسر احتجاج ہیں ۔یاد رہے ایک طرف پاکستانی فوج کے ازیت خانوں سے کچھ بلوچوں کو رہا کیا جارہا ہیں ،لیکن دوسری طرف اسی تعداد سے بلوچستان کے کونے کونے سے غیر مسلح بلوچوں کی گرفتاری بھی جاری ہے۔