کابل ( ہمگام نیوز ) پاکستانی ڈرونز نے خوست اور ننگرہار صوبوں میں عام شہریوں کے گھروں پر بم برسائے۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستانی ڈرونز نے آج رات تقریباً 11 بجے خوست صوبے میں دیورند لائن کے قریب ایک قبائلی بزرگ حاجی محمد نعیم کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستانی ڈرونز نے ننگرہار صوبے کی غنیخیل ضلع میں ایک عام اور غریب شہری کے گھر پر بھی بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوئے۔
ننگرہار کے صوبائی دفترِ اطلاعات نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب ضلع شینوار میں ایک رہائشی گھر پر دو ڈرون حملوں کے نتیجے میں پانچ عام شہری زخمی ہوئے۔
خبرنامے میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین بچے اور ایک خاتون زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ زیرِ علاج ہیں۔ ان کے مطابق، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان کا گھر بھی تباہ ہوا ہے اور اس کے تین کمرے منہدم ہو گئے ہیں۔


