جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeمسنگ پرسنزپاکستانی فورسز نے شہید حسین بلوچ کے تیرہ سالہ بیٹے کو جبری...

پاکستانی فورسز نے شہید حسین بلوچ کے تیرہ سالہ بیٹے کو جبری طور پر لاپتہ کردیا

پنجگور:(ہمگام نیوز) زرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے پنجگور کے جیرکی بارڈر سے تیرہ سالہ شاہ سوار بلوچ، جو شہید حسین بلوچ کے بیٹے ہیں، کو مبینہ طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

شاہ سوار بلوچ، جو اپنے کمسن ہونے کے باوجود بارڈر پر مزدوری کرتے تھے، کی گمشدگی پر ان کے اہل خانہ اور مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کے اغواء کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقامی قیادت سے اپیل کی جا رہی ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور شاہ سوار بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز