دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپاکستان جبری گمشدیوں کا استعمال ترک کرے: ایمنسٹی

پاکستان جبری گمشدیوں کا استعمال ترک کرے: ایمنسٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل ساﺅتھ ایشیا ریجنل آفس کے سوشل میڈیا سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں کو زبردستی لاپتہ کر دیا گیا ہے جو اپنے اہل خانہ اور عزیزوں کو جوابات کی تلاش میں چھوڑ رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے ٹھکانے ان کے اہل خانہ کو بتائے جائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کے کہ پاکستانی حکام کو جبری گمشدگی کا استعمال ختم کرنا چاہیے۔

اس حوالے سے ایمنسٹی کی سوشل سائٹ پر ایک تصویر بھی جاری کی گئی جس کے بارے میں لکھا گیا کہ نوشاد میانداد 31 جولائی 2023ءکو لاپتہ ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو جبری گمشدگیوں، خفیہ اور من مانی حراستوں کا سلسلہ ختم کرنا چاہیے۔

مزید کہا بتایا گیا ہے کہ حکام کو فوری طور پر اور غیر مشروط طور پر ان کے اہلخانہ کو زبردستی لاپتہ ہونے والے افراد کے ٹھکانے کا انکشاف کرنا چاہیے۔

بیان کے مطابق جیسا کہ ہم لاپتہ افراد کے عالمی دن کے حوالے سے اس جرم کے کچھ علامتی واقعات پیش کر رہے ہیں۔

(مانیٹرنگ ڈیسک)

یہ بھی پڑھیں

فیچرز