واشنگٹن(ہمگام ویب نیوز) انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اکنامک ٹائمز میں شائع ہونے والے رپورٹ میں کہا گیا یے ۔ پاکستان کی غیر عسکری امداد بھی روک دی جائے ۔جس کیلئےامریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل متعارف کرایا گیا۔ایوان نمائندگان کا یہ بھی کہنا ہیں اب یہ امداد امریکہ کہ اپنی تعمیر وترقی میں استعمال ہو۔یہ بل ساؤتھ کیرولائنا کے کانگریس مین مارک سین فورڈ اور کنٹکی کے تھامس مارسی نے پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ، اور بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے یوایس ایڈ کو امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم پاکستان بھیجنے سے روکا جائے۔پاکستان کی اقتصادی امداد روکنے کا بل امریکی ایوان نمائندگان میں اس طرح سے پیش ہوا جیسے کہ اس سے قبل سینیٹررینڈ پال نے امریکی سینٹ میں ایک بل پیش کیا تھا۔