Homeخبریںپاکستان: کورونا کے سبب ایک دن میں 131 افراد ہلاک

پاکستان: کورونا کے سبب ایک دن میں 131 افراد ہلاک

اسلام آباد(ہمگام نیوز) پاکستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 131 افراد ہلاک ہوگئے.

اس عالمی وبا سے اب تک پاکستان میں 19 ہزار 987 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے پنجاب میں 3 لاکھ 31 ہزار 102 سندھ میں 3 لاکھ 3 ہزار 323، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 33 گلگت بلتستان میں 5 ہزار 452 اسلام آباد میں 79 ہزار 789 جبکہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں 18 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم دوسری جانب مقبوضہ بلوچستان میں 24 ہزار 223 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ پنجاب میں اموات واقع ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 640 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار854، خیبرپختونخوا 3 ہزار 855 اسلام آباد 740 گلگت بلتستان 107 اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں 521 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

جبکہ تیس سال سے زائد عمر کے لوگوں کی بھی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ 55 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 34 لاکھ 31 ہزار 728 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 75 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جاچکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version