چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںپاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان...

پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان بات چیت جاری ہے. جہاں ممکن ہوا افغان فورسز کی فضائی کمک کرینگے ۔ پینٹاگون

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر موجود شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی عدم استحکام و عدم تحفظ کا ذریعہ ہیں۔ یہ محفوظ پناہ گاہیں طالبان یا دوسرے نیٹ ورک کو استعمال نہ کرنے دی جائیں۔

ترجمان امریکی وزارت دفاع نے افغانستان میں جاری صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کے پاس دفاع کی قابلیت اور صلاحیت ہے۔
افغان سیکیورٹی فورسز کے پاس وہ سہولیات ہیں جو طالبان کے پاس نہیں۔افغان سیکیورٹی فورسز کو اپنے ملک کا دفاع خود کرنا ہے۔افغان حکومت کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

پینٹا گون کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز کی مدد کے لیے جب اور جہاں ممکن ہوا فضائی حملے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز