چهارشنبه, نوومبر 20, 2024
Homeخبریںپروفیسر لیاقت سنی کی بازیابی مثبت عمل یے: نصراللہ بلوچ

پروفیسر لیاقت سنی کی بازیابی مثبت عمل یے: نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے جبری اغواء ہونے والے پروفیسر لیاقت سنی بازیاب ہوگئے۔

ان کے بازیاب ہونے پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر لیاقت سنی کی بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ دیگر جبری اغواء افراد کی بازیابی میں بھی اپنا کردار ادا کرکے جبری اغواء افراد کے اہلخانہ کو زندگی بھر کی ذہینی کرب اور اذیت سے نجات دلائے۔

نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لوگ احساس محرومی اور عدم تحفظ کے شکار ہیں اگر موجودہ حکومت بلوچستان کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ آئین میں انکے دیئے گئے حقوق کی تحفظ کو یقینی بنائے بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ذیادتیوں کا ازلہ کرے اور جبری اغواء افراد کو بازیاب کر کے لاپتہ افراد کا مسئلہ ملکی قوانین کے مطابق حل کرے تو بلوچستان کے لوگوں کے احساس محرومیاں کم ہونگے اور انکے دلوں میں پائے جانے والی نفرتوں میں بھی کمی ہوگی جس سے صوبائی حکومت کی نیک نامی ہوگی اور ساتھ میں صوبے و ملک کے حق میں بھی بہتر ہوگا۔

واضح رہے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر لیاقت سنی کو گزشتہ دنوں ان کے دو ساتھی شبیر شاہوانی اور نظام بلوچ کے ہمراہ اغواء کیا تھا، شبیر شاہوانی اور نظام بلوچ کو اغواء کاروں نے کچھ وقت بعد چھوڑ دیا تھا مگر پروفیسر لیاقت سنی کو انہوں نے اپنے تحویل میں رکھ کر 6 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز