دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںپسنی ،پاکستانی فورسز کا شہید بابو محراب کے گھر پر جارحیت ،خواتین...

پسنی ،پاکستانی فورسز کا شہید بابو محراب کے گھر پر جارحیت ،خواتین اور بچوں پر تشدد

پسنی(ہمگام نیوز) فورسز نے پسنی کے علاقے کلانچ بیلارامبی میں شہید بابومحراب کے گھر پر پاکستانی فورسز جارحیت کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو شدید ذہنی اور جسمانی شدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں لوٹ مار کی ۔

تفصیلات کے مطابق 18 نومبر 2018 شب تین بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے پسنی کے علاقے کلانچ بیلار امبی میں شہید بابو محراب کے گھر پر جارحیت کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر میں موجود ایک موٹر سائیکل سمیت قیمتی سازوسامان لوٹ لئے ۔

یاد رہے شہید بابو محراب کو 11اگست 2018کو فورسز نے گھر سے حراست میں لے کر کیمپ منتقل کیا تھا اور چار روز بعد ان کی لاش انتہائی خستہ حالت میں کلانچ میں مل گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز