پسنی( ھمگام نیوز) بلوچستان کے کوسٹل ایریا پسنی کے وارڈ نمبر 6 میں ایک بار پھر قابض پاکستانی یزیدی فوج نے سفاکیت دکھاتے ہوئے عبدالرسول بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کے تمام افراد پر تشدد کرکے تمام گھروں کے سامان تھوڑ پھوڑ کرکے خواتین سمیت چھوٹے چھوٹے بچوں پر شدید تشدد کیا، ایک مہینہ پہلے فوج نے اس کی بجلی کی کنکشن کو کاٹ دیا جو تاحال بحال نہیں ہوا یہ واقع رات کے 12 بجے کے قریب پیش آیا اس کے علاوہ عبدالرسول کے بچوں کی پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں اس کے علاوہ عبدالرسول کے خاندان پر بار بار قابض آرمی اپنی درندگی دکھا رہی ہے یہ واقع اس وقت پیش آیا جب قابض پاکستانی نیوی کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر، پسنی جیونی اور اورماڑہ کا دورہ کرکے پھر واپس جانے کی بلوچ قومی سیاست سے جڑے عبدالرسول کے گھر پر قابض آرمی چھاپہ مارا کر خاندان کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا دو دن پہلے عبدالرسول کو والد محترم کو آرمی نے ان پر شدید کردیا تھا ـ ایک ہی مہینے میں کئ بار پاکستانی آرمی نے عبدالرسول کے گھر پر چھاپہ مارا اور آج کے ان بہت کم سن بچے کو جبراً اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو کہ ان کے گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور مزید معلومات جاری ہیں