پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںپسنی : شہید جمیل بلوچ کے والد کو فورسزنے جبری اغواکردیا

پسنی : شہید جمیل بلوچ کے والد کو فورسزنے جبری اغواکردیا

پسنی:(ہمگام نیوز) پسنی میں پاکستانی فورسز نے شہید جمیل بلوچ کے والد کو حراست میں لیکر جبری طور پر اغوا کردیا ہے.

علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز شہید جمیل کے والد محترم شکاری امین گھر سے باہر نکلنے کے بعد واپس گھر نہیں پہنچ پائے ہیں اور اب تک اُن کی خیریت بارے کسی قسم کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے.
خدشہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے زبردستی حراست میں لیکر جبری طور پر اغوا کیا ہے. کیونکہ اس واقعے سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں شہداء کے لواحقین کو خوف وہراس پیھلانے کیلئے جبری طور پر اغوا کیا گیا ہے.
مقامی ذرائع کے مطابق شکاری امین ضلع کیچ کے علاقے پیدارک کے رہائشی ہیں. جہاں فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کی ظلم و جبر سے تنگ آکر پسنی میں منتقل ہوگئے تھے.
واضع رہے کہ ان کے بیٹے شہید جمیل عرف کیّا نو مارچ دو ہزار اٹھارہ کو پسنی کے علاقے شادی کؤرمیں دیگر تین سرمچاروں سمیت پاکستانی فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز