یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپسنی میں گاڑی حادثے کا شکار، 10 مسافر زخمی

پسنی میں گاڑی حادثے کا شکار، 10 مسافر زخمی

پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب چکلی کے مقام پر کراچی جانے والی ایک سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی تربت سے کراچی جارہی تھی جو راستے میں ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں 10 مسافر سوار تھے جن کو معمولی زخم آئے۔ ذرائع کے مطابق تمام مسافر کیچ کے علاقے ناصرآباد کے رہائشی ہیں۔ مسافروں میں بچے، بوڑھے اور جوان مرد عورتیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز