شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپسنی پاکستانی فورسز کا گھر پر چھاپہ، ایک شخص جبری لاپتہ،تربت سے...

پسنی پاکستانی فورسز کا گھر پر چھاپہ، ایک شخص جبری لاپتہ،تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب

پسنی / تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پسنی سے گزشتہ رات قابض پاکستانی فورسز نے چیک پوسٹ سے پسنی کے وارڈ نمبر ایک کے رہائشی آصف حاصل نامی نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

جبری لاپتہ شخص کے لواحقین کے مطابق، گزشتہ رات تقریباً ایک بجے پاکستانی فورسز نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، گھر کی تلاشی لی اور اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بناکر آصف حاصل کے بارے میں پوچھتے رہے ، تاہم وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے، مگر اسی روز شام 7 بجے پاکستانی فورسز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے انھیں پسنی چیک پوسٹ سے حراست میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

لواحقین نے مزید بتایا کہ پسنی چیک پوسٹ سے حراست میں لیے جانے کے بعد آصف حاصل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی جارہی یے۔

اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ انہیں آصف حاصل کی زندگی اور سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات ہیں، انہوں نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اہلِ خانہ نے مزید کہاکہ چھاپہ کے دوران پاکستانی فورسز کے اہلکار زبردستی گھر میں داخل ہوکر مکمل تلاشی لی اور موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیے۔

دوسری جانب تربت کے علاقے آپسر بلوچی بازار کے رہائشی نوجوان جبری لاپتہ بالاچ ولد دلوش بازیاب ہوگئے ہیں جنھیں 21 اکتوبر 2025 کو لاپتہ کیا گیا تھا۔

پیر کے روز لیویز فورس نے بالاچ دلوش کو ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا جس کے بعد گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز