Homeخبریںپسنی چاقو کے وار سے عباس نامی شخص شدید زخمی

پسنی چاقو کے وار سے عباس نامی شخص شدید زخمی

پسنی(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں گزشتہ شام نماز تراویح کے وقت عباس ولد سبزل سکنہ پسنی وارڈ نمبر 7 پر ماجد نامی شخص نے چاقو سے وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے شخص عباس کو طبی امداد کیلئے پسنی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، تاہم حملہ کرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Exit mobile version