پشاور(ہمگام نیوز)خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں نامعلوم افراد نے تھانہ پھندو پر دستی بموں سے حملہ کیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پشاور کے تھانہ پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ صبح پیش آیا، نامعلوم افراد نے دستی بموں سے تھانے پر حملہ کیا، اور دو گرینینڈ تھانے کی حدور میں پھینکے اور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، بی ڈی یو ٹیم نے دستی بم کی تصدیق کی ہے۔