لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج برطانیہ کی بنائی ہوئی نام نہاد اسلامیہ جمہوری ریاست کی پارلیمنٹ کے سامنے پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں اور منتخب نمائندوں (قومی اسمبلی کے ممبروں) کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟ یہ قابل مذمت اور قابل تشویش عمل پشتون حقوق کی جنگ لڑنے والوں کے لئے آنکھیں کھولنے کی ایک گھڑی ہونی چاہئیے جو ان کو مزید مضبوط، منظم اور متحد کرے تاکہ وہ پشتون اپنی صفوں میں اور اتحاد و اتفاق پیدا کریں اور اپنی تحریک کو مزید منظم طریقے سے اسطوار کریں۔
حیربیار مری نے مزید کہا کہ اب پشتونوں کی اور تمام مقبوضہ اور مظالم کے شکار اقوام کے لئے غلامی کی زنجیریں تھوڑنے کا وقت ہوگیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پشتونوں کو یہ احساس ہونا چاہئیے کہ ان کی سرزمین کے سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں نے اس ملک پاکستان کے نام پر قربانیاں دیں جس نے پشتونوں کے معاشرے کو تھوڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ پشتونوں کی قربانیوں کی بدولت ہی پنجابی نے اس خطے میں اپنی طاقت بڑھائی اور اس خطے کو اپنی گرفت میں رکھا، جو اب تک بھی جاری ہے۔
حیربیار مری نے منظور پشتین کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔