دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںپشین :میں اسٹنٹ کمشنر گاڑی قریب بمب دھماکہ 3لیوز اہلکار جانبحق 2شدید...

پشین :میں اسٹنٹ کمشنر گاڑی قریب بمب دھماکہ 3لیوز اہلکار جانبحق 2شدید زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پشین میں بمب کا دھماکہ ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق آج اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب ہوا جو موٹرسائیکل کے ذریعے جو دھماکہ کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 لیویز اہلکار کے جانبحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 2 کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس دھماکے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 لیویز اہلکاروں کی موت واقع ہوگئی۔ اور 2 شدید زخمی ہیں جنہیں مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کے بعد قریبی ہسپتال میں بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ پشین بائی پاس کو آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔جب یہ دھماکہ ہوا اس وقت اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود ہی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز