Homeخبریںپشین میں لیویز گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایاگیا4اہلکار زخمی

پشین میں لیویز گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایاگیا4اہلکار زخمی

پشین (ہمگام نیوز) اطلاعات یے کہ شمالی بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس لائن کے قریب لیویز کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ دھماکہ پولیس لائن کے قرب میں ہوا جہاں لیویز کی 1گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے ہوتے ہی ہر جانب زخمی پڑے ہوئے تھے ۔اس موقع پر مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا گیا۔دھماکہ ہونے کے بعد سرکاری فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔

Exit mobile version