پنجابی وہ مسلمان ہیں جو برصغیر میں حملہ آوروں کے مدد گار رہے: حیربیار مری
لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ پنجابی وہ مسلمان ہیں جو برصغیر کی لوٹ مار کرنے والوں کے ساتھی اور مددگار تھے۔
Muslim #Punjabis are those who sided with the plunderers of the subcontinent. On their own account, they say that the invaders of the subcontinent are their progenitors.
So we know where their malevolence comes from.@UN stop shilly-shallying.#StopEnforcedDisappearancesOfBaloch— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) August 30, 2020
بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ یه ان کا اپنا ماننا ہے اور لوگ یہ مانتے اور کہتے ہیں کہ برصغیر پر حملہ کرنے والے درحقیقت ان کے آباؤاجداد تھے لہٰذا ہم سب اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ نفرت کہاں سے آرہی ہے۔
حیر بیار مری نے اقوام متحدہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا که وہ بلوچستان میں بلوچ عوام کے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عملی قدم اٹھانے میں مزید تاخیر نه کریں۔