پنجاب( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا ہےـ
پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی سہیلی نے کھانے پر گھر بلایا تھا، جبکہ سہیلی کے شوہر نے لڑکی سے زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا ـ
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ـ
یاد رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب بھر میں آئے روز خواتین ، بچے اور لڑکیاں زیادہ ہولناک واردات کا نشانہ بن رہے ہیں، جبکہ گزشتہ کچھ روز قبل تھانہ سہالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خواتین سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق راولپبنڈی پنجاب سے تھا ـ