کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور اور کیچ سے چار افراد پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ۔ پنجگور کے علاقہ چتکان سے قابض فورسز نے حاجی منیر احمد ولد محمد بخش جبکہ ماجد ولد قدیر احمد کو پنجگور عیسی سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

ادھر کیچ کے علاقے بلیدہ میناز سے بھی آج 15 نومبر کو دو افراد عباس ولد بہار، اور مہران ولد حاجی اکبر نامی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حراست کے بعد سے نہ تو ان کی کوئی خبر ملی ہے،اور نہ ہی یہ معلومات ملے ہیں کہ انھیں کسی تھانہ یا عدالت پیش کیاگیا ہے ۔