شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور، دو ہفتے قبل وشبود سے ریاستی دلاروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ...

پنجگور، دو ہفتے قبل وشبود سے ریاستی دلاروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، 21 جنوری 2026 کو پنجگور کے علاقے وشبود سے ریاستی دلاروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش گزشتہ دن برساتی نالے سے برآمد ہوئی۔ نوجوان کے جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی ہوئی تھیں۔

لاش کی شناخت جاسم ولد آدم کے نام سے ہوئی، جو پنجگور وشبود کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ 21 جنوری 2026 کو ریاستی دلاروں کے کچھ اہلکار ایک سرف گاڑی میں آ کر جاسم کو اس کے کار سروس کے دکان سے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

تین ہفتوں کے دوران وشبود میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل وشبود سے تعلق رکھنے والے زوہیب ولد محمد اعظم کو ریاستی دلاروں نے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں جاری انٹرویو کے دوران جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ بعد ازاں 14 جنوری کی صبح زوہیب کی لاش بونستان مرگو ڈن کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ 16 جنوری کو وشبود کسٹم کے قریب مختار نامی شخص کو ایک ایگزیو گاڑی میں سوار کر کے ریاستی دلاروں نے اس کے دکان سے لاپتہ کر دیا، جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز