شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان جبری طور پر لاپتہ

پنجگور، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان جبری طور پر لاپتہ

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چند دن قبل پنجگور کے علاقے چیدگی بارڈر سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان کی شناخت الیاس ولد حاجی غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجگور کے علاقے وشبود کا رہائشی ہے۔

عینی شاہدین اور اہلِ خانہ کے مطابق الیاس کو پنجگور کے علاقے چیدگی سے فورسز نے حراست میں لیا۔ الیاس پیشے کے لحاظ سے ایک ڈرائیور ہے اور اپنے روزگار کے سلسلے میں باڈر گیا تھا۔

اہلِ خانہ نے سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الیاس کی فوری اور محفوظ بازیابی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ دن بہ دن تیز ہوتا جا رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز