یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ 4 سال سے بند، گزشتہ ایک ہفتے سے...

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ 4 سال سے بند، گزشتہ ایک ہفتے سے پی ٹی سی ایل نیٹ سروس بھی معطل

پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں گزشتہ چار سال سے موبائل ڈیٹا کی بندش کے بعد ایک ہفتے سے پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر معطل ہے ، جبکہ لینڈ لائن اور یوفون موبائل نیٹ ورک بھی جزوی طور پر متاثر ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں موبائل ڈیٹا سروس گزشتہ چار سال سے پہلے ہی بند ہے، ایسے میں پی ٹی سی ایل کی بندش نے عوام کو مکمل طور پر رابطوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ سروس کی معطلی کے بعد بااثر اور صاحبِ حیثیت افراد نے متبادل کے طور پر مہنگے سیٹلائٹ سسٹم نصب کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ عام عوام اس سہولت سے محروم ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پی ٹی سی ایل صارفین سے کروڑوں روپے وصول کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ان کے مطابق انٹرنیٹ تو دور کی بات، پی ٹی سی ایل لینڈ لائن سروس بھی معیاری نہیں ہے۔

مقامی آبادی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نیٹ ورک بحال کر کے عوام کو رابطوں کی سہولت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز