شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور، وشبود کسٹم کے قریب دکان دار ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں جبری...

پنجگور، وشبود کسٹم کے قریب دکان دار ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

پنجگور (ہمگام نیوز) وشبود کسٹم کے قریب پرچون کی دکان چلانے والے ایک شخص کو ریاستی پشت پناہی حاصل ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وشبود کے علاقے میں کسٹم کے قریب مختار نامی شخص کو ایک ایگزیو گاڑی میں سوار ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے جبری لاپتہ کردیا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل وشبود سے تعلق رکھنے والے زوہیب ولد محمد اعظم کو ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں جاری انٹرویو کے دوران جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ بعد ازاں 14 جنوری کی صبح زوہیب کی لاش بونستان مرگو ڈن کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز