پنجگور(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کے رہاشی حسین ولد محمد اکبر بے روزگاری کے سبب ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کی طرف محنت مزدوری کرنے گئے تھے۔وہاں سے گاڑی میں سوار ہو کر واپس اپنے گھر کی طرف کنٹگاں گیشتگان کے راستے سے آرہے تھے، ایرانی گجر سپاہ نے ان کی گاڑی پر بلا امتیاز فائرنگ کی،جس کے زد میں آکر نوجوان حسین بلوچ شدید زخمی ہوئے تھے۔فوری طور پر طبی امداد کی عدم فراہمی کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاکر وہ جانبحق ہوگئے۔