پنجگور(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور چتکان سے دو افراد کی لاشیں برآمد ایک کی شناخت اختشام ولد غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے جو تسپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق اختشام کی لاش گچک منڈی سے برآمد ہوئی ہے جبکہ پرانا تھانہ ایریا سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے پولیس کے مطابق دونوں افراد کے سروں پر گولیوں کے نشانات ہیں پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے-
دوسری جانب احتشام ولد غلام سرور کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ احتشام کو اج پاکستانی سکیورٹی فورسز نے چتکان ٹرمینل جاتے ہوئے حراست میں لیکر قتل کردیا ہے جبکہ لواحقین نے انتظامیہ سے احتشام کی لاش حوالگی کا مطالبہ کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق دونوں لاشیں ابھی انتظامیہ کے تحویل میں خدشہ یے ظاہر کیا جارہا ہے کہ دوسرے شخص کو بھی آج قتل کیا گیا ہے جبکہ پنجگور کے مختلف علاقوں سے کئی افراد کی حراست میں لئے جانے کے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں-