پنجگور(ہمگام نیوز)باخبر ذرائع کے مطابق کل بروز منگل پنجگور کے علاقے گرمکان خدابادان کراس سے پاکستانی فوج ،ایف سی نے ایک غیر مسلح شخص بنام باشد ولد محمد علی کو ان کے اپنے گھر سے زبردستی گرفتار کر کے جبری طور اغوا کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا.مقامی زرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے پاکستانی ریگولر آرمی نے غیر مسلح عام سویلین کی جبری اغوا و گرفتاری میں کافی تیزی لائی ہیں۔جس کی وجہ سے مقامی عوام میں سخت خوف وہراس اور تشویش پائی جاتی ہیں۔


