Homeخبریںپنجگور انتظامیہ کی نااہلی سے عوام بجلی سے محروم

پنجگور انتظامیہ کی نااہلی سے عوام بجلی سے محروم

پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنچگور میں گزشتہ کئی دنوں سے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے عوام شدید گرمی میں بجلی کی سہولت سے بری طرح محروم ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق پنجگور انجمن تاجران کمیٹی بھی اس اہم مسئلے پر خاموش بیٹھی ہے۔حالانکہ انھیں بخوبی علم ہے کہ بجلی کے بغیر تمام کاروبار ٹپ ہوچکے ہیں۔ کئی دکاندار اور بڑے بڑے کاروباری مراکز بجلی پیدا کرنے کےلئے جرنیٹر استمال کرکے آئے دن ہزاروں روپوں کا ڈیزل خرچ کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے تربت میں بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔

Exit mobile version