شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور اور تربت سے دو تشدد زدہ لاشیں بر آمد ،جیونی نوجوان...

پنجگور اور تربت سے دو تشدد زدہ لاشیں بر آمد ،جیونی نوجوان سمندر میں ڈوب گیا

پنجگور / تربت ،جیونی ( ہمگام نیوز )

مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور ایئرپورٹ روڈ کے قریب امین اللہ ولد جان محمد ساکن گچک نامی شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ،جسے مقامی انتظامیہ نے ہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔ تاہم واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے ہیں۔

اسطرح تربت کے نواحی علاقہ گھنہ سے ایک نعش ملی ہے ،جسے مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال نعش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

علاوہ ازیں تربت شاہی تمپ کے رہائشی واحد بخش ولد محمد مراد سکنہ شاہی تمپ ، جیونی کے سمندر میں ڈوب کرجاں بحق ھوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز