دوشنبه, مارچ 17, 2025
Homeخبریںپنجگور بیوی بعد مغوی میاں بھی وحشیانہ طریقے سے...

پنجگور بیوی بعد مغوی میاں بھی وحشیانہ طریقے سے قتل ، لواحقین نے دونوں نعشیں رکھ دھرنا شروع کردیا

پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع پنجگور سے مغوی شخص کی نعش برآمد ،لواحقین نے میان بیوی کی نعش ڈپٹی کمشنر کے دفتر سامنے رکھ کر دھرنا دے دیا ۔لواحقین نے قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور گوارگو مزدالوں میں گزشتہ شام نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے عبدالحمید ولد رحیم داد کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ مزدالو جارہے تھے،بتایا جارہاہے ،اس موقع پر انکی بیوی نے اغوا کاروں کے سامنے مزاحمت کی تو انھوں نے اسے قتل کرکے میاں عبدالحمید کو اغوا کرکے لے گئے ۔

 تاہم آج صبح مغوی کی نعش پنجگور کلگ کے علاقہ سے برآمد ہوا،جسے ہسپتال پہنچادیاگیا ۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے اس کے جسم پر خنجروں اور گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے جب تک انھیں انصاف نہیں ملتا وہ دھرنا جاری رکھیں گے انھوں نے کہاہے کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے قاتل کو گرفتار کیاجائے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز