پنجگور ( ہمگام نیوز) پنجگور زاہد بلوچ کی عدم بازیابی پر قوم پرست جماعتوں کی کال پر شہر میں شٹر بند ہڑتال تمام چھو ٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے سرکاری اداروں میں حاضریاں معمول سے کم سڑکین سنسان رہیں تفصیلات کے مطابق بی ایس او آزاد کے مرکزی چیرمین زاہد بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی کال پر پنجگور میں بھی مکمل شٹرڈاوں ہڑتال رہی جسکی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹ دکانیں ہوٹل بنک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہے اور سڑکوں پر سے ٹریفک غائب اور سرکاری اداروں میں حاضریاں نہ ہونے کے برابر رہیں ہڑتال کے موقعے پر انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اس دوراں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا