Homeخبریںپنجگور سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کا احتجاج

پنجگور سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کا احتجاج

 پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان کے رہائشی خواتین کا لاپتہ احسان ولد مراد بخش عتیق ولد عبدالصمد خادم ولد عبدالقادر اورشہاب ولد ابراھیم کی عدم بازیابی کے خلاف گرمکان سے ایک ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر احتجاج کیا اور کہا کہ ہمارے بچے بے گناہ ہیں حکومت انکی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائیں بعد ازاں احتجاجی خواتین ڈپٹی کمشنر سیدمحراب شاہ کو اپنی عرض داشت پیش کرنے کے بعد واپس گھروں کو لوٹ گئیں

Exit mobile version