شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور سے 10 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش...

پنجگور سے 10 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش برآمد

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان سے آج صبح 24 فروری 2026 کو سحری کے وقت تین سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں چند گھنٹوں بعد ان میں سے ایک لاپتہ شخص کی لاش پنجگور سے برآمد ہوئی۔

لاش کی شناخت اویس احمد ولد محمد یار کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق اویس کو آج صبح سحری کے وقت پاکستانی فورسز نے خدابادان سے دیگر چار رشتہ داروں کے ہمراہ حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اویس اپنے چار رشتہ داروں کے ساتھ خدابادان سے لاپتہ ہوا تھا، اور چند گھنٹوں بعد اس کی گولیوں سے چھلنی لاش پنجگور سے برآمد ہوئی۔ خاندان کے دیگر چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز