Homeخبریںپنجگور: شاہو کہن عیسائی دو بلوچ فرزند لاپتہ

پنجگور: شاہو کہن عیسائی دو بلوچ فرزند لاپتہ

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے شاہوکہن عیسئ سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی شرافت علی اور ارشاد بلوچ ولد ملا عوض کو 11 جون 2022 کو رات تقریباً 2 بجے کے وقت انکے گھر سے لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

واضع رہے شرافت علی گوادر کوسٹل ہائی وے میں کانسٹیبل کی ٹریننگ کررہا ہے جو کہ ایک دو دن کیلیۓ گھر آیا تھا اور ارشاد درزی کا کام کرتا ہے۔

دونوں بھائی شادی شدہ ہیں اور اپنی بیوہ ماں کا واحد سہارا ہیں

تاہم ان دونوں بھائیوں کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات میسر نہیں کہ انہیں کہاں منتقل کیا گیا ہے ـ

Exit mobile version