پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں بمب دھماکہ ہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار کباڑی مارکیٹ میں موٹر سائیکل پر نسب بمب دھماکہ ہوا ہے
دھماکے کے نتیجے میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے، دھماکے کے وقت ایف سی اور پولیس بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے.
دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے.
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر متعدد حملے ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں