پنجگور (ہمگام نیوز) صابر نور اور ان کے بھائی عابد نور کے اہل خانہ کا آج دوسرے روز بھی سی پیک پر دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جس سے روڑ کی بندش کے باعث سینکڑوں مسافر دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرے تاکہ دھرنا ختم کیا جا سکے اور راستے کھل سکیں۔