Homeخبریںپنجگور: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی، ایک مسخ شدہ لاش...

پنجگور: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی، ایک مسخ شدہ لاش برآمد

 

پنجگور (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو مختلف واقعات میں تین افراد زخمی، ایک مسخ شُدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان پی ٹی وی کے قریب واقع المقبول کمپنی کے گیٹ میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور شایان خان ،راضی خان مزاحمت پر صغیر ولد سجاد سکنہ سوردو زخمی ہوئے۔

دوسرے واقعے میں پولیس کو چتکان قبرستان سے ممتاز ولد حاجی مقبول نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے پولیس نے لاش سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دی۔ مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔

آخری اطلاعات تک قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

Exit mobile version