شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور قابض فورسز اور مسلح افراد کی فائرنگ کے دوواقعات میں دو...

پنجگور قابض فورسز اور مسلح افراد کی فائرنگ کے دوواقعات میں دو خواتین سمیت 9 افراد ہلاک

پنجگور (ہمگام نیوز ) پنجگور دشتک میں مسلح افراد کا حملہ، 6 افراد ہلاک، دو گاڑیاں نذرِ آتش۔

پنجگور چیدگی کے علاقہ دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ زرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دو گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے۔
تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دوسری جانب پنجگور میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس میں دو خواتین سمیت 3 افراد ھلاک دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جان بحق اور زخمیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

جو پنجگور کے راستے غیر قانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کررہے تھے پھل آباد کے مقام پر گاڑی نہ رکنے پر فورسز نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے ھلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز