سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںپنجگور میں دو فریقین میں تصادم،تین افراد زخمی، نوشکی میں ویگن کی...

پنجگور میں دو فریقین میں تصادم،تین افراد زخمی، نوشکی میں ویگن کی ٹکر سے موٹر سائکل سوار جاں بحق

پنجگور/نوشکی (ہمگام نیوز) پنجگور میں دو فریقین کے درمیان تصادم سے تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ نوشکی میں ویگن کی ٹکر سے موٹر سائکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پنجگور چتکان غریب آباد میں دو فریقوں کے درمیاں لڑائی فائرنگ سے تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو فریقوں کے درمیاں لڑائی کے دوران گولیاں اور ڈھنڈے چلنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق شبیراحمد، ثناءاللہ اور مراد گولیاں لگی ہیں جبکہ عرض محمد ڈھونڈوں کے وار سے زخمی ہوگئے جنہیں بعدازاں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردیا ہے۔

علاوہ ازیں نوشکی میں ویگن کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق۔ آر سی ڈی شاہراہ پر ایرانی تیل لیجانے والی ویگن کی آر سی ڈی شاہراہ پر ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جہانزیب ولد طاﺅس خان مینگل سکنہ کیشنگی جاں بحق ہوگیا۔ ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید کارروائی نوشکی پولیس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز