پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں تین خواتین سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ پنجگور کے علاقے زنڈیں داز میں پیش آیا جس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نورحسن ولد محمد طاہر اور الطاف ولد مراد جان کے نام سے ہوگئی ہے جن کا تعلق پنجگور کے علاقے عیسئی سے بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ عدم معیاری سڑکوں اور دیگر سفری قوانین و حفاظتی اقدامات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقبوضہ بلوچستان میں جان لیوا حادثات روز کا معمول بن گئی ہیں جن کی وجہ سے کئی افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو چُکے ہیں۔