سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںپنجگور میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، 4 افراد جھلس کر...

پنجگور میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، 4 افراد جھلس کر جانبحق

پنجگور (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے سرسانڈ چڑھائی کے قریب دو زمباد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں گاڑیوں میں پیٹرول لوڈ تھا اور تصادم کی شدت سے دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور 4 افراد جھلس کر جان بحق ہوگئے۔

یاد رہے یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ ان سڑکوں پر آگ بجھانے اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات کی عدم دستیابی سے آئے روز ایسے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ سڑکوں پر کوئی قوانین لاگو نہیں ہیں اور نہ ہی لائیسنس کی کوئی چھان بین ہوتی ہے جس کی وجہ سے نا تجربہ کار ڈرائیور ایسے حادثات کا باعث بنتے ہیں جس سے نہ صرف وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی اس کا شکار بن کر جانی نقصان اٹھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز