پنجگور :(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور، چتکان غریب آبادمیں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق یہ تصادم رات ایک بجے کے قریب ہوا، جس میں دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر آتشیں اسلحے سے حملہ کیا۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں سفیر ولد حسین علی، مجاہد ولد حسین علی (جو سگے بھائی تھے) اور حاجی نوید ولد لعل بخش موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں میں جمشیر ولد حسین علی، فرید ولد لعل بخش اور شہزاد ولد لعل بخش شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد آپس میں قریبی رشتہ دار
ہیں۔