شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور میں معدنیات لیجانے والی گاڑی اور واشک میں پولیس تھانے کو...

پنجگور میں معدنیات لیجانے والی گاڑی اور واشک میں پولیس تھانے کو نظر آتش کرنے کے بعد اہلکاروں کو اسلحہ سمیت چھوڑ دیا ۔ بی ایل اے

پنجگور(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 3 دسمبر کو ہمارے سرمچاروں نے واشک کے علاقے پلنتاک میں پولیس تھانے پر حملہ کرکے اہلکاروں کو عارضی طور پر حراست میں لینے کے بعد تھانے کی عمارت کو نظر آتش کردیا اور اہلکاروں کو اسلحہ سمیت چھوڑ دیا۔

اس حملے کی توسط سے بلوچ لبریشن آرمی تمام بلوچ پولیس اہلکاروں پر اپنی پالیسی واضح کرتی ہے کہ تنظیم کسی بھی غیر جانبدار بلوچ اہلکار کو اس وقت تک کوئی نقصان نہیں پہنچائیگی اور نہ ہی ان کا اسلحہ ضبط کریگی جب تک کہ وہ سرمچاروں کے کسی آپریشن کی راہ میں آڑے نہ آئیں اور قومی تحریک کے خلاف کسی عمل میں حصہ نہ لیں۔ پلنتاک میں بی ایل اے نے مقامی پولیس اہلکاروں کے ہتھیار اس لیے ضبط نہیں کیے کیونکہ تنظیم ان کی عزت کو مجروح کرنا نہیں چاہتی تھی۔ لہٰذا ہم تمام مقامی پولیس اہلکاروں کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہیں کہ اگر وہ زندہ رہ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنا چاہتے ہیں تو بلوچ سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان جاری اس جنگ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کریں، اس کے بدلے تنظیم انہیں ہر جنگ و آپریشن میں اسلحہ سمیت محفوظ راستہ فراہم کریگی۔

ترجمان نے مزید کہا 2 دسمبر کو ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے سوراپ کے مقام پر معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو نظر آتش کیا، اور ڈرائیور و کلینر کو مقامی بلوچ ہونے کے ناطے وارننگ پر چھوڑ دیا۔

بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد و خودمختار بلوچ وطن کے قیام تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز