پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
زرائع کے مطابق حادثہ پنجگور کے علاقے پروم میں پیش آیا جب 2 دو ہزاری گاڑیوں کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ لگنے کی صورت میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
نعشوں کو شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔