کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی نے پنجگور میں قلم چوک پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور دیگر خودکار ہتیاروں سے حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے نو اگست کی رات کو پنجگور میں قلم چوک پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔
سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان افواج کے خلاف کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔