پنجگور (ہمگام نیوز)پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے عیسیٰ سندے سر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ایاز ساکن تسپ اور سمع اللہ ساکن کلگ شدید ذخمی ہوگے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے پولیس کے مطابق دونوں افراد عیسیٰ کے علاقے سندے سر اپنی کام کے سلسلے میں جارہے تھے کہ مسلح افراد نے فایئرنگ کردی جس سے دونوں افراد ذخمی ہوگئے ۔