پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک کہن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رحیم بخش نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص نظام زخمی ہو گیا ہے.
آخری اطلاعات تک مذکورہ واقعے کے معرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں.