دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپنجگور نوجوان حراست کے بعد لاپتہ

پنجگور نوجوان حراست کے بعد لاپتہ

ہمگام (نیوز) پنجگور پروم کے علاقے سے پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک نوجوان کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا گیا
قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے لاپتہ کیے گئے شخص کی شناخت صوال جان ولد عرض محمد کے نام سے ہوئی
واضع رہے کہ بلوچستان میں حراست کے بعد لاپتگی قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے زوزمرہ کا معمول ہے ۔

اس سے ایک روز قبل قابض فورسز نے پروم کے علاقے کلیری سے احمد ولد خدا داد اور اس سے قبل پروم نوکبند میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر فیصل ولد دوست محمد اور باسط ولد خالد کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے جوتاحال لاپتہ ہیں۔

آج اغواء ہونے والے صوال جان کے ایک اور بھائی کو اس سے قبل فورسز نے دو مرتبہ اغواء کرکے لاپتہ کردیا تھا جو دو سالوں سے تک فورسز کی تحویل میں رہنے کے بعد بازیاب ہوا تھا جبکہ آج اس کے چھوٹے بھائی کو اغواء کرکے لاپتہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز