پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں ڈیتھ سکواڈ و انٹیلیجنس اہلکاروں نے سرف گاڑی میں آکر فائرنگ کیا جسکے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ تین نوجوان زخمی ہوگئے۔
شہید نوجوان کی شناخت بہادر شفیع کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان یونیورسٹی (خاران کیمپس) کے لیکچرار مسلم شفیع کا بھائی ہے۔ جبکہ باقی تین نوجوان سہیل، فرحان اور شاید جو فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں، لیکچرار مسلم شفیع کے کزن ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حملہ خفیہ اداروں کے اہلکار و ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کی جانب سے ہوا ہے۔ مسلم شفیع کا خاران میں تعلیم کے حوالے سے کنٹریبیوشن اور محنت کسی سے ڈکھا چھپا نہیں ہے۔ اپنے قوم دوستی کی سوچ کی وجہ سے ان کا نام اس سے قبل فورتھ شیڈول میں بھی ڈالا گیا تھا۔


